Urdu / اردو

تعارف

بھرے بچوں، ان کے خاندان (فیملی) اور ان لوگوں کیلئے جو ان کے ساتھ کام کرتے ہیں یہ ایک سنھرا موقعہ ہے۔ کیونکہ نومولود سمعی تفتیشی پروگرام(NHSP) کے ذریعہ، اب بھرے بچوں کی تشخیص آٹھ ہفتوں کے اندر ہو رہی ہے۔ پہلے جب تفتیش شروع ہوئی تھی غالبا اس کے 22 مہینہ پہلے شروع ہوتی ہے۔

حال ہی میں اور بھی تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں۔ جیسے:

·                             بچوں کے سمعی آلۂ کار پروگرام کو جدید بنانا اور اعدادی سمعی معاون آلات کو متعارف کرنا۔

·                             ابتدائی معاون پروگرام

·                             برطانوی اشاراتی زبان کو دفتری تسلیم کرنا


یہ مذکورہ اشیاء ہمیں وہ موقعہ فراہم کرتی ہیں کہ ہم کیسے بھرے بچوں کی انفرادی طور پر اچھی مدد اور ترقی کیلئے اچھے طریقے اختیار کریں۔

مستقل پیدائشی بھرہ پن زبان، خواندگی اور ابلاغ و باہمی ربط میں مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔ جس بچے کا رویہ، طرز زندگی اور اسکول میں اسکا کارنامہ متاثر ہو سکتا ہے۔ پوری فیملی کے حالات زندگی بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ حال ہی میں ایک نیا علمی پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے جو ہمارے لئے بھت معاون ہوگا کہ کس طرح کے ابتدائی تعاون کے ذریعہ بھرے بچوں کو قوت دی جائے کہ وہ بھتر کرسکیں۔

 

 اوپر لوٹئے

عظیم لاٹری فنڈ کی منظوری

عظیم لاٹری فنڈ نے تنظیموں کے ایک گروپ کو امداد دی ہے کہ وہ پتا لگائیں کہ کس طرح ایک بھرے بچے اور اس کے خاندان کے حالات کو بھتر بنایا جاسکتا ہے۔ اس پر جو تنظیمیں کام کر رہی ہیں وہ  ''بھرے بچوں کی قومی سوسائٹی (NDCS) اور بھرہ پن تحقیق کا ادارہ ممالک متحدہ (سمعی تحقیقی ٹرسٹ) ہیں۔ جو مانچسٹر یونیورسٹی اور یونیورسٹی کالج لندن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

پروجیکٹ کا مقصد کیا ہے؟

اھم مقصد ثالثیوں کے تعلقات کو دیکھنا/غور کرنا ہے جیسے:

·                             سمعی آلات لگانا

·                             تعلیم کے ذریعہ تعاون دینا

·                             انفرادی خاندان کیسے کام کرتے ہیں


اور،نتائج، بشمول

·                             فروغ زبان

·                             سماج و معاشرہ سے ربط رکھنا

·                             خاندانی زندگی کا طرز

جب ھم نے بغور مطالعہ کیا کس طرح سے انفرادی بھرے بچوں کی فلاح کیلئے کیا بھتر کام کیا جاتا ہے۔ یہ ممکن ہوگا کہ ھم اسے پورے برطانیہ کے خاندان اور خدمات کی بھلائی کيلئے استعمال کیا جائے۔ قوی امید ہے کہ اس کا حتمی نتیجہ یہ ہوگا کہ ہر بھرہ بچہ زندگی میں اپنی بھر پور صلاحیتوں کو استعمال کرسکے گا۔

 اوپر لوٹئے

کون حصہ لے رہا ہوگا؟

انگلینڈ میں رہنے والے ان تمام خاندانوں کو جن کے بچے نومولود تفتیش کے ذریعہ گذشتہ دو سالوں میں بھرے شناخت کئے گئے ہیں اس تحقیقی مطالعہ میں شریک ہونے کیلئے مدعو کئے جائیں گے۔ یہاں گروپوں میں مباحثہ ہوگا جس میں بھرے بـچوں کے خاندان شرکت کر سکتے ہیں۔

 اوپر لوٹئے

پروجیکٹ کن نکات پر مشتمل ہوگا؟

اس سہ سالہ پروجیکٹ کو مختلف حصے ہیں:

·                             تفتیشی پروگرام کے ذریعہ منتخب بھرے بچوں کی زبان (تحریری اور تقریری) رسل و رسال (ابلاغ) کھیل کود، جسمانی اور معاشرتی افزودگی پر دھیان دینا۔

·                             مختلف خاندانوں سے یہ پتہ لگانا کہ بھرے کے ساتھ زندگی گذارنا کیسا ہے اور فیملی پر اس کے کیا اثرات ہوتے ہیں۔

·                             بھرے بچے اور خاندان کے لوگوں کو وسیع پیمانے پر امدادی خدامات بھم پہونچانے کیلئے معلومات حاصل کرنا۔

 

 اوپر لوٹئے

پروجیکٹ کے سال اول میں کیا ہو رہا ہے؟

اس تحقیقی مطالعہ کے پھلے سال دو میدانوں میں کام کرنا زیادہ ضروری ہے:

·                             اس پرجیکٹ کے بارے میں  مختلف خاندانوں کے لوگوں کی معلومات میں اضافہ کرنا، اور اس میں حصہ لینے کیلئے آمادہ کرنا۔

پروجیکٹ کے اس حصہ کیلئے (NDCS) پورے ملک سے والدین کو مباحثہ کے گروہوں میں شرکت کیلئے مدعو کیا جائے گا۔ والدین سے یہ جاننے کی کوشش ہوگی کہ وہ اس مطالعہ کے سلسلے میں کس طرح کی معلومات چاہتے ہیں اور اسے کس طرح پیش کیا جائے۔ بھرے بچوں کے خاندان اس پروجیکٹ کے اہم حصہ ہونگے۔

·                             یہ پتہ لگانا کہ نوجوان بھرے بچوں کی زبان جو برطانوی تحریری زبان(BSC) استعمال کرتے ہیں، ترقی کر رہی ہے۔

فی الحال بـچوں کی زبان کے فروغ کی تفتیش ابھی صرف بولنے والی زبان میں ہی کی جاسکی ہے۔ اکثر وبیشتر سب سے زیادہ استعمال ہونے والی جانچیں  “MacArthur Communicative Development Inventory (CDI)” ہے۔ تمام بھرے بچوں کی زبان کے فروغ کو اچھی طرح ناپنے کی ضرورت ہے کہ میک آرٹھرCDI کو اس قدر وسیع کردیا جائے کہ وہ ان بچوں کیلئے بھی استعمال کیا جاسکے جو برطانوی تحریری زبان (BSC) استعمال کرتے ہیں۔ اس سے ان بھت سے بچوں کے ساتھ کام کیا جائے گا جن کے والدین بھرے ہیں اور وہ BSC کو گھر پر استعمال کرتے ہیں۔

پروجیکٹ کا یہ حصہ یونیورسٹی کالج لندن (یو،سی،ایل) کے ذریعہ چلایا جا رہا ہے۔ اس کے بارے میں مزید تفصیلات www.ucl.ac.uk/HCS/research/EBSLD/ پر دستیاب ہیں۔ یا ٹائرن وولفے سے +44 (0)20 7679 4094 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

 

 اوپر لوٹئے

والدین کیسے شریک ہیں؟

پروجیکٹ کے دوران والدین کا ایک مشاورتی گروپ بنایا گیا ہے۔ پیشہ وارانہ لوگ اس منفرد افراد جو بھرے بچوں کو تعاون کرتے ہیں پروجیکٹ کی انتظامی ٹیم کے ساتھ پروجیکٹ کی ترقی و بھتری کے لئے برابر گفتگو کریں گے۔ یہ اس پروجیکٹ کا اھم حصہ ہے۔ اس یقین کے ساتھ کہ بھرے بچوں کے والدین ہی اس منصوبہ کا مرکزی محور ہیں، اور ہمیشہ اس بارے میں اظھار خیال کا موقعہ رہے گا۔

 

یہ ایک پرجوش عملی منصوبہ ہے اور ھم برابر بھرے بچوں کے تمام خاندانوں کو اس سے با خبر رکھیں گے۔

 اوپر لوٹئے